وزیراعظم شہبازشریف سے اسپیس ٹیکنالوجی کمپنی گلیکسی اسپیس کے وفد نے ملاقات کی۔ چینی کمپنی نے پاکستان کی اسپیس ٹیکنالوجی انڈسٹری میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا۔
شہبازشریف کا کہنا تھا پاکستان خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے کو انتہائی اہمیت دے رہا ہے ۔ انتہائی قابل اعتماد دوست اور اسٹریٹجک شراکت دار چین کے ساتھ اس شعبے میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہے۔
چینی وفد نے پاکستانی اسپیس ٹیکنالوجی کے اداروں اور نجی ٹیلی کام کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ منصوبوں کے حوالےسے گہری دلچسپی کا اظہار کیا، کہا کہ وزارت آئی ٹی اور سپارکو حکام سے ملاقاتیں انتہائی مفید رہیں۔