پنجاب پولیس نے کچہ جمال کا علاقہ ڈاکوؤں کے قبضے سے خالی کروا لیا۔
پنجاب کے ضلع راجن پور میں پولیس کو کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں بڑی کامیابی ملی ہے اور ترجمان کے مطابق پنجاب پولیس نے کچہ جمال کا علاقہ ڈاکوؤں کے قبضے سے کلیئر کروا لیا ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوئے اور ایک مغوی بازیاب کرایا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ عمرانی گینگ کے 5 ڈاکوؤں نے اسلحہ سمیت سرنڈر کر دیا ہے اور گرفتار ڈاکو قتل ، اغوا اور ڈکیتی کے درجنوں مقدمات میں مطلوب تھے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ پولیس نے کچہ جمال میں ڈاکوؤں کے تمام ٹھکانوں کو بھی تباہ کر دیا ہے۔