ایک روز کی کمی کے بعد بین الاقوامی بلین مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مہنگا ہو گیا۔
عالمی منڈی میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز فی اونس سونا3ڈالرمہنگاہوکر2015ڈالرکاہوگیا، جس کا اثر مقامی سطح پر بھی دیکھا گیا،اور24 کیرٹ سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں :۔عالمی بلین مارکیٹ اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونا سستا ہوگیا
جیم اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق24کیرٹ فی تولہ سونےکی قیمت میں 900روپے کے اضافے سے کراچی، لاہور، اسلام آباد ،پشاور،کوئٹہ اور دیگر چھوٹی بڑی مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 213000روپےکاہوگیا۔
اسی طرح 10گرام سونےکےبھاؤ771روپےبڑھکر182613روپےہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں :۔ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
خیال رہے کہ آج دن بھر کاروبار کے دوران ملک میں سونے کی قیمت میں 100 روپے کی معمولی کمی سامنے آئی تھی،اور 24 قیراط سونے کی قیمت2 لاکھ 12 ہزار روپے فی تولہ پرآگئی تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے پہلےدن عالمی منڈی میں فی اونس سونےکےریٹ14ڈالرکم ہوکر2012ڈالرہوگئے تھے، اور مقامی سطح پر 24کیرٹ فی تولہ سونا1200 روپے سستاہوا تھا ۔جبکہ 10گرام سونےکےبھاؤ1028روپےکم ہو کر181842روپے پرآگئے تھے۔