بین الاقومی بلین مارکیٹ میں فی اونس اور ملک بھر کے صرافہ بازاروں میں فی تولہ اوردس گرام سو نے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلےدن عالمی منڈی میں فی اونس سونےکےریٹ14ڈالرکم ہوکر2012ڈالرہوگئے، اور مقامی سطح پر 24کیرٹ فی تولہ سونا1200 روپے سستاہوگیا۔
جیم اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق 12 سو روپے کی کمی کے بعد کراچی ، لاہور ، اسلام آباد، پشاور ، کوئٹہ سمیت دیگر چھوٹی بڑی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ12 ہزار ایک سو روپے ہوگئی۔
اس کے علاوہ 10گرام سونےکےبھاؤ1028روپےکم ہوکر181842روپے پرآگئے۔