پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025ء کے کامیاب انعقاد پر شرکاء نے اظہار خیال کرتے ہوئے معدنی شعبے کی ترقی کو اہم قرار دیا ہے۔
مَڈیکس کے سی ای او ڈیو ولیمز نے پاکستان میں منعقدہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کو سراہا، ان کا کہنا ہے کہ میڈیکس کا دنیا بھر میں ڈرلنگ آلات فراہم کرنیوالی نمایاں کمپنیوں میں شمار ہوتا ہے، ہم پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
معروف کمپنی 'سارف' کے صدر 'سہیل کیانی' نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا اپنے معدنی وسائل کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے فورم کا انعقاد خوش ائند ہے، پاکستان کا جغرافیہ معدنیات کی تلاش کیلئے موزوں ہے، مستقبل میں تانبے کی عالمی مانگ میں اضافے کے باعث معاشی استحکام متوقع ہے۔
ویسٹ گیٹ انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ کے سینئر عہدیدار 'عبدالحمید' نے بھی منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025ء میں پہلی بار شرکت پر خوشی کا اظہار کیا۔
سینئر پالیسی ایڈوائزر کرٹیکل منرلز فورم لیا بوئر سیف اللہ نے کہا کہ منرلز انویسٹمنٹ فورم جیسے اقدام پاکستان اور امریکا کے تعلقات کیلئے انتہائی سودمند ثابت ہوں گے۔)
ایسوسی ایٹ پروفیسر مہران یونیورسٹی ڈاکٹر فہد عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ معدنیات کے شعبے میں مؤثر پیشرفت کیلئے حکومت میٹل مائننگ کو جدید تحقیق اور ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرانے کیلئے کوشاں ہیں، کوئلے کے وسیع ذخائر ہونے کے باعث حکومت کی جانب سے دھاتوں اور توانائی کی مائننگ کو یکجا کرنے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔
سی ای او ’’اپ رائز کموڈیٹیز‘‘ تبسم قادر نے کہا ک تھر میں کوئلے کے وسیع ذخائر موجود ہونے کے باعث سرمایہ کاری کے شاندار مواقع موجود ہیں۔
ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں اور شرکاء کا مثبت ردعمل، معدنی شعبے کی ترقی کیلیے ایس ائی ایف سی کی کاوشوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔