سپریم کورٹ نے پی ایم ڈی سی قواعد کیخلاف درخواست کی سماعت کے دوران تمام طالب علموں کی درخواست زیر غور لانے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹادی۔
سپریم کورٹ میں پی ایم ڈی سی قواعد کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ وکیل درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ پی ایم ڈی سی نے میڈیکل میں داخلہ کیلئے 65 فیصد نمبروں کی شرط رکھی، حکومت نے پی ایم ڈی سی کی شرط ختم کرتے ہوئے 50 فیصد نمبر کردیئے۔
جسٹس محمد علی مظہر نے پوچھا کہ 2021ء کے سیشن میں اب داخلہ کیسے ہوسکتا ہے؟، جس پر وکیل نے جواب دیا کہ طالب علم 2021ء سے میڈیکل یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم ہیں، 4 یونیورسٹیوں میں بڑی تعداد زیر تعلیم ہے۔
وکیل نے بتایا کہ طالب علموں کا صرف پی ایم ڈی سی رجسڑیشن کا ایشو ہے، پی ایم ڈی سی کے 21 اکتوبر 2022ء کے نوٹیفیکیشن کے مطابق بہت سی رجسڑیشن ہوئی ہیں، عدالت اسی نوٹیفیکیشن پر دیگر طلباء کی رجسٹریشن کی آبزرویشنز دے۔
عدالت نے تمام طالب علموں کی درخواست زیر غور لانے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹادی۔