پاکستان نے ورلڈ کپ کوالیفائر کے دوسرے وارم اپ میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی۔
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ورلڈکپ کوالیفائر کا دوسرا وارم اپ میچ بھی جیت لیا، قومی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر کے دوسرے وارم اپ میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو جیت کیلئے 189 رنز کا ہدف دیا جو گرین شرٹس نے 40 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، گل فیروز اور منیبہ علی نے شاندار بیٹنگ کی۔
ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم نے پہلے کھیل کر 8 وکٹ پر 188 رنز بنائے تھے۔
ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ نو اپریل سے شروع ہوگا، قومی ٹیم آئرلینڈ کیخلاف پہلا میچ کھیلے گی۔