کراچی کنگز نے آسٹریلوی پیسر شان ٹیٹ کو بولنگ کوچ مقرر کردیا۔ ٹیم اونر کا کہنا ہے کہ شان ٹیٹ کراچی کنگز کی فاسٹ بولنگ حکمت عملی سے ہم آہنگ ہیں۔
کراچی کنگز نے آسٹریلیا کے سابق پیسر شان ٹیٹ کو فاسٹ بولنگ کوچ مقرر کر دیا، اپنے پیغام میں کراچی کنگز کا کہان ہے کہ شان ٹیٹ کنگز پیسر کو تربیت دیں گے۔
کراچی کنگز کے اونر سلمان اقبال کا کہنا ہے کہ شان ٹیٹ کا جارحانہ بولنگ کا فلسفہ کراچی کنگز کی حکمت عملی سے ہم آہنگ ہے، مجھے یقین ہے کہ شان ٹیٹ کی کوچنگ میں ہماری بولنگ لائن اپ مزید خطرناک ثابت ہوگی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل شان ٹیٹ افغانستان اور پاکستان کی قومی ٹیموں کے بولنگ کوچ کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔