ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر کا غیر سنجیدہ رویہ مذاکرات کے بیان سے متصادم ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کچھ عرصہ قبل اپنے ایک بیان میں ایران کے ساتھ جوہری معاملے پر مذاکرات کا اعلان کیا تھا۔
ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے ٹرمپ کے بیان پر ردعمل کا اظہار کردیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ امریکا کا غیر سنجیدہ رویہ مذاکرات کی پیشکش سے متصادم ہے، ایران امریکا سے برابری کی سطح پر مذاکرات کیلئے تیار ہے۔
ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ ایسا نہیں ہوسکتا، امریکا ایک طرف مذاکرات اور دوسری طرف دھمکیاں دے، اگر امریکا مذاکرات کرنا چاہتا ہے تو دھمکیوں سے گریز کرے۔
مسعود پزیشکیان نے مزید کہا کہ امریکا کی خراب پالیسیوں کی وجہ سے اس کی دنیا بھر میں رسوائی ہورہی ہے۔