پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی، فی تولہ نرخ 5500 روپے اور فی اونس 51 ڈالر گر گئے۔
صرافی ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ہفتہ 5 اپریل کو سونے کی عالمی و مقامی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5500 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونا 3 لاکھ 20 ہزار روپے پر آگیا جبکہ دس گرام سونے کے نرخ 4714 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 74 ہزار 348 روپے ہوگئے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 51 ڈالر سستا ہوکر 3038 ڈالر پر آگیا ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک میں 24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت بھی 460 روپے کی کمی سے 3120 روپے اور دس گرام 395 روپے سستی ہوکر 2674 روپے پر آگئی، انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس چاندی کے نرخ 4.5 ڈالر کی کمی سے 29.59 ڈالر ہوگئے۔