صدر مملکت آصف علی زرداری کے کراچی کے اسپتال میں علاج جاری ہے، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ انکی طبیعت بتدریج بہتر ہورہی ہے۔ انکی صحت سے متعلق میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق صدر کے اہلخانہ کو علاج سے متعلق مکمل آگاہی فراہم کی جارہی ہے۔ ڈاکٹروں کی ٹیم مسلسل رابطے میں ہے۔ کچھ دن قبل صدر آصف زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ ملاقاتوں پر پابندی فی الحال برقرار ہے۔۔