پاکستان مسلم لیگ ن کےصدر نوازشریف نےبجلی کی قیمتوں میں کمی پر عوام کو مبارکباد دی ہے
اپنےبیان میں نواز شریف کا کہنا ہےکہ بجلی کی قیمتوں میں حالیہ کمی سے مہنگائی اور کم ہوگی، الحمدللہ ملک کی معیشت میں بہتری سے عام آدمی کی زندگی میں بہتری آرہی ہے حکومت غریب طبقے اور مڈل کلاس کی زندگی میں آسانی لانے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔حکومت کی مسلسل کوششوں سے مہنگائی کا خاتمہ ممکن ہوگا ۔
نواز شریف نے سیکریٹری جنرل احسن اقبال کو پارٹی کے صوبائی سطح پر اجلاس بلا کر عوام کے ریلیف کے حکومتی اقدامات کی تحسین کرنے کی ہدایت کی ہے۔