پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن انتیس اپریل سے شروع ہوگا اور یکم جون تک جاری رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق اس برس پی آئی اے چھپن ہزار سے زائد عازمین کوحجاز مقدس پہنچائے گی،،عازمین حج کے لیئے 280 پروازیں آپریٹ کی جائیں گے، پی آئی اے کے ذریعے بیس ہزار سرکاری حج اسکیم اور چھتیس ہزار پرائیوٹ عازمین حج روانہ ہونگے،پی آئی اے کا بارہ جون سے بعد از حج آپریشن شروع ہوگا جودس جولائی تک جاری رہے گا،حج آپریشن کے لیئے بوئنگ ٹرپل سیون اورائیربس تھری ٹونٹی طیاروں کا استعمال کیے جائیں گے۔