اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی کاوشوں کے تحت معیشت اور معدنیات کے شعبے میں مثبت پیشرفت سامنے آنے لگی۔ ایس آئی ایف سی کے تعاون سے 8 تا 9 اپریل کو اسلام آباد میں "پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025" کا انعقاد کیا جائے گا۔
عالمی سرمایہ کار پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کے لیے تیار ہیں ، معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے ، فورم کے دوران معدنی شعبے کی ترقی و سرمایہ کاری کے لیے متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔
حکام کے مطابق پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب کرے گا اور معاشی ترقی کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔ فورم کے ذریعے معدنی شعبے کے مستقبل کے لیے ایک جامع لائحہ عمل بھی ترتیب دیا جائے گا۔
عسکری اداروں اور ایس آئی ایف سی کی معاونت سے حکومت کی جانب سے تمام مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایس آئی ایف سی کی معاونت اور حکومتی اقدامات کی بدولت معدنی شعبے میں ترقی، پاکستان عالمی سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش مرکز ہے ۔