فتنہ الخوارج / ٹی ٹی پی کی جانب سے انگریزی میں جاری پریس ریلیز کے حوالے سے خیبرپختونخوا کے عوام نے سخت رد عمل جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہود او ہنود کی فنڈنگ سے چلنے والی فتنہ آل خوارج اب اپنے آقاؤں کے حق میں کھل کر سامنے آگئی ہے ۔
عوام کا کہناتھا کہ انہیں امریکہ، اسرائیل کہ فلسطین پر مظالم اور ہندو ظلم و جبر سے کوئی مسئلہ نہیں ہےبلکہ انہیں تو صرف پاکستان کی اسلامی فوج اور واحد اسلامی ایٹمی طاقت سے لڑنا ہے، جن لوگوں نے یہ پریس ریلیز جاری کی ہے وہ پاکستان کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور بیرونی ایجنڈے پر کار فرما ہیں۔
قوم تمام دہشت گرد تنظیموں ، جو پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں کے خلاف متحد ہیں ۔
فتنہ الخوارج نے انگریزی میں پریس ریلیز جاری کی ہے جو ظاہر کرتی ہے کہ بین الاقوامی قوتیں ان دہشتگردوں کے ساتھ کھڑی ہیں اور پاکستان کے خلاف کام کر رہی ہیں۔
یہ قوتیں پوشیدہ لوگوں کو تیار کر کے انہیں اپنی زبان سکھا رہی ہیں۔ عوام نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی فوج اور ملک کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے، اور ان قوتوں کے خلاف جنگ کریں گے ۔