لاہور میں مہندی کی رات دلہن کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم اکرام مقتولہ کو پسند کرتا تھا۔
پولیس کے مطابق واقعہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سندر کے علاقے میں پیش آیا، جہاں دلہن کو مہندی کی رات اس کے بہنوئی اکرام نے فائرنگ کرکے قتل کیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔
ملزم کو موبائل فون لوکیشنز ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا۔ پولیس تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ وہ مقتولہ کو پسند کرتا تھا اس کی شادی روکنے کی کوشش کی لیکن ناکامی پر انتہائی قدم اٹھایا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔