سعودی عرب کے شہر ابھا میں شدید بارشوں کے بعد ژالہ باری،پورے شہر میں سفیدی چھا گئی۔
عرب میڈیا کے مطابق سڑکوں اور پہاڑیوں پر برف کی تہہ جم گئی،پھسلن کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی،ژالہ باری کے بعد ابھا اور ملحقہ علاقوں میں موسم خوشگوار ہوگیا۔
ابھا ریجن سعودی عرب کے چند سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے،جہاں پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے موسم معتدل رہتا ہے۔