وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کہتے ہیں کہ سندھ کو اس کے حصے کا پورا پانی ملنا چاہئے، ملک کو اس وقت معاشی اور دہشت گردی کے مسائل کا سامنا ہے۔ عمران خان کو مشورہ دیا کہ احتجاج سے کوئی فائدہ نہیں معاملات مذاکرات کی میز پر ہی حل ہونے ہیں۔
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اسلام آباد میں نمائندہ سماء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا مذاکرات کی راہ اپنانی ہوگی، احتجاج سے پی ٹی آئی یا ملک کو پہلے کوئی فائدہ ہوا نہ اب ہوگا، جب احتجاج کے بعد بھی معاملات مذاکرات کی میز پر ہی حل ہونے ہیں تو پہلے ہی مذاکرات کرلیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت معیشت اور دہشتگردی کے مسائل ہیں، سب کو مل کر بیٹھنا ہوگا۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ سندھ کو اس کے حصے کا پانی پورا ملنا چاہیے، سندھ کے حصے کا ایک قطرہ پانی بھی ضائع نہیں ہونا چاہیے۔