پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن ( پی آئی اے ) کا فلائٹ آپریشن جزوی طور پر بحالی کی طرف گامزن ہے اور اندورن وبیرون ملک 22 پروازیں آپریٹ کی جارہی ہیں۔
پی آئی اے ترجمان کے مطابق پاکستان سٹیٹ آئل ( پی ایس او ) کو ایندھن فراہمی کے لیے فہرست جاری کردی گئی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ انٹرنیشنل روٹس کی 15 اور ڈومسٹیک روٹس کی 7 پروازیں شیڈول ہیں ، کراچی سے اسلام آباد کے لیے دو پروازیں پی کے 300 اور پی 302 آپریٹ کرے گی جبکہ اسلام آباد سے کراچی پی کے 301 اور لاہور سے کراچی پی کے 303 بھی شیڈول ہے۔
ترجمان کے مطابق کراچی سے جدہ پی کے 731، کراچی سے مدینہ پی کے 743 ، اسلام آباد سے جدہ 741، اسلام آباد سے کوالالمپور 894 ، اسلام آباد سے ریاض 753 ، اسلام آباد سے دمام پی کے 245 ، اسلام آباد سے جدہ 841 اور اسلام آباد سے ابوظہبی پی کے 261 شیدول ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ سیالکوٹ سے جدہ پی کے745، ملتان سے جدہ پی کے 939 ، لاہورسے مدینہ پی کے 715 ،لاہور سے دمام پی کے 247 شیڈول ہے جبکہ لاہور سے دبئی کے لیے پی کے 203 آپریٹ کی جائے گی۔