مصطفی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان نے عدالت کے سامنے اعتراف جرم سے انکار کردیا۔
مصطفی عامرقتل کیس کی جوڈیشل مجسٹریٹ ساوتھ میں سماعت ہوئی،عدالت نے ریمارکس دئیے کہ ملزم کی ذہنی حالت ایسی نہیں کہ 164 کا بیان ریکارڈ کیا جاسکے
دوران سماعت ملزم ارمغان نےعدالت کےسامنے اعتراف جرم سےانکارکردیا،کہامیں کوئی اعتراف جرم نہیں کرنا چاہتا،پولیس زبردستی مجھ سےاعتراف جرم کرانا چاہتی ہے،میں پولیس تشدد کے باوجود ایسا کوئی بیان نہیں دینا چاہتا،مصطفی عامر کے قتل کی کوئی منصوبہ بندی نہیں کی،یہ اچانک کیا جانے والا اقدام تھا،یہودی لابی اور موساد کی جانب سے پھنسایا جارہا ہے،موساد کافی عرصے سے میرے پیچھے پڑی ہے
عدالت نے ملزم کے 164 کے بیان کی درخواست خارج کردی۔






















