امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا یوکرین میں بہت جلد مکمل جنگ بندی ہوگی،بائیڈن نے خوامخواہ یوکرین جنگ میں امریکا کے ساڑھے تین سو ارب ڈالر لگا دیے۔
وائٹ ہاؤس میں صدرٹرمپ نےمیڈیا سےگفتگومیں کہا وہ چین کےساتھ جنگ کا ارادہ نہیں رکھتے،ایلون مسک کےچین کےساتھ تجارتی تعلقات ہیں،ہماری مدد کرنےپرانہیں کئی مشکلات کا سامنا ہے،،ٹیرف کے معاملےپرچینی صدر سے بات کرنا چاہتا ہوں۔
امریکی صدر نےسیکستھ جنریشن فائٹرجیٹ بنانےکاکنٹریکٹ بوئنگ کمپنی کو دینےکا بھی اعلان کیا ،انہوں نےکہاکہ ایف فورٹی سیون دنیا میں سب سےمہنگا اورجدید ترین لڑاکا طیارہ ہوگا،امریکا کےکچھ اتحادی بھی اس طیارے کو حاصل کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔