ریلوے نے عید کے تینوں دن ٹرین کے ٹکٹوں پر 20 فیصد رعایت کا اعلان کردیا، صارفین تمام میل ایکسپریس، پسنجر اور انٹرسٹی ٹرینوں پر سہولت حاصل کرسکیں گے۔
پاکستان ریلویز نے عیدالفطر کے تینوں دن ٹرین کے ٹکٹوں پر 20 فیصد رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے، مسافر تمام میل ایکسپریس، پسنجر اور انٹر سٹی ٹرینوں کے ٹکٹوں پر 20 فیصد رعایت حاصل کرسکیں گے۔
پاکستان ریلوے کے مطابق مسافر عید کے پہلے، دوسرے اور تیسرے روز کرنٹ بکنگ پر رعایتی ٹکٹ حاصل کریں گے۔