لبنان سے اسرائیل پر راکٹ حملوں کے بعد اسرائیل طیاروں نے نیتن یاہو کی اجازت سے جنوبی لبنان میں بمباری کردی جس میں 2 شہری جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے راکٹ حملوں کے بعد جنوبی لبنان میں کارروائی کا اعلان کردیا، نیتن یاہو نے جنوبی لبنان میں کارروائی کی اجازت دے دی، اسرائیلی طیاروں نے جنوبی لبنان میں بمباری شروع کردی۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی طیاروں کی جنوبی لبنان پر بمباری میں 2 شہری جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے جنوبی لبنان کے گاؤں تولین میں ایک گھر کو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔
اس سے قبل جنوبی لبنان سے اسرائیل پر راکٹ حملے کے بعد لبنانی وزیراعظم نے ایک بیان میں کہا تھا کہ جنگ اور امن کا فیصلہ کرنے کا اختیار صرف حکومت کا ہے، ضرورت پڑی تو جنوبی لبنان میں آپریشن کریں گے۔