بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچ میں سڑک کنارے دھماکا ہوا ہےتاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
لیویزحکام کےمطابق دھماکا لیویز فورس کی گاڑی گزرتے وقت ہوا،لیویز کی گاڑی میں رمضان امدادی پیکج کا سامان تھا،تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
واقعے کے بعد لیویز فورس نے موقع پر پہنچ کر مزید تفتیش اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔