عالمی و مقامی منڈیوں میں چار روز سے جاری سونے کے ریٹس میں اضافے کا سلسلہ رک گیا
آل صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق سونے کےعالمی و مقامی ریٹس تاریخ کی بلندترین سطح سے نیچے آگئے، پاکستان میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 2000 روپے سستا ہوکر 318800 روپے پر آگیا
اس کے علاوہ 10گرام سونے کے بھائو 1712 روپے کم ہوکر 273319 روپے ہوگئے،انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 19 ڈالر سستا ہوکر 3031 ڈالر پر آگئے۔