وفاقی حکومت کے بعد سندھ حکومت نے بھی عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔
سندھ حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 31 مارچ سے 2 اپریل تک عیدالفطر کی تعطیلات ہوں گی، تین روز سرکاری و نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے۔
وفاقی حکومت اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی عید الفطر 2025ء کیلئے 3 روز کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ عید کی تعطیلات 31 مارچ (پیر) سے 2 اپریل (بدھ) تک ہوں گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ان تعطیلات کے دوران تمام سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔
واضح رہے کہ عید الفطر سے قبل دو روز ہفتہ اور اتوار کو بھی ہفتہ وار تعطیل ہوگی، اس طرح سرکاری ملازمین مجموعی طور پر 5 چھٹیوں کے مزے اڑائیں گے۔