جعلی ویڈیو کیخلاف وزیراطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری کی درخواست نمٹا دی گئی۔
جعلی ویڈیو کیخلاف وزیراطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری کی درخواست پرسماعت ہوئی،لاہورہائیکورٹ نے ایف آئی اےرپورٹ کی روشنی میں درخواست نمٹا دی۔
لاہورہائیکورٹ،میں جعلی ویڈیوکیخلاف وزیراطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری کی درخواست پرسماعت ہوئی،چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں3رکنی بینچ نےدرخواست پرسماعت کی۔
ایف آئی اے کی جانب سےرپورٹ وفاقی حکومت کےوکیل اسدباجوہ نےپیش کی،وکیل وفاقی حکومت نے کہا ایف آئی آردرج ہوچکی ہے،دوملزمان گرفتارہوئے،دونوں ملزمان کاچالان عدالت میں جمع ہوچکا ہے،اشتہاری ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کی جارہی ہے
عدالت نےرپورٹ پر اظہاراطمینان کرتے ہوئےدرخواست نمٹا دی۔