کوئٹہ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے میں ایک اہلکار شہید اور اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
کوئٹہ میں بروری کے علاقے کیرانی میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 5 پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں اور پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
پولیس نے دھماکے کی نوعیت سے متعلق تحقیقات شروع کردیں، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے جارہے ہیں۔