وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے تانے بانے بھارت اور افغانستان سے ملتے ہیں، دہشت گردوں سے بلوچستان میں انکے نیٹ ورک کی اہم معلومات ملی ہیں کہ انکے باہر کے ممالک سے جو تعلقات ہیں وہاں بیٹھے ہوئے لوگ انکو وہاں سے کیسے امداد اور ایانت ملتی ہے، جو بہت بڑا بریک تھرو ہے۔
خواجہ آصف نے سماء کے نمائندے شہزاد احمد سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان میں جو دہشت گردی، بدامنی ہے اس میں افغانستان کا ہاتھ ہے، افغانستان میں اس وقت دنیا بھر کی دہشت گرد تنظیمیں موجود ہیں اور پروان چڑھ رہی ہیں، انکی لیڈر شپ افغانستان میں بیٹھی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی دہشت گرد تنظیم ہے اسکی آماج گاہ افغانستان ہے ، افغانستان سے ہم نے بہت کوشش کی کہ ملک میں جو دہشت گردی ہو رہی ہے بی ایل اے یا ٹی ٹی پی ہے انکو لگام دے مگر افغانستان ہمسائے والا کردار ادا نہیں کر رہا۔ بلوچستان کے وسائل پر قبائلی سرداروں کا قبضہ رہا ہے وہاں نوجوانوں کے استحصال کی شکایت ہے اے پی سی کا مین ایجنڈا ہوگا، اے پی سی میں پی ٹی آئی بھی غیر مشروط شامل ہوانکا صرف ایک ہی نعرہ ہے خان نہیں تو پاکستان نہیں۔