وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں حالیہ سطح پر برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کرکے عوام کو بڑا ریلیف دینے کی تیار کرلی۔
وزیرِاعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں حالیہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا، حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کرکے عوام کیلئے بڑے ریلیف کی تیاری کرلی۔
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم کی قیمتیں سابقہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، اس کا پورا مالی فائدہ بجلی کی قیمتوں میں عوام کو منتقل کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کے نرخوں میں کمی کے حوالے سے ایک جامع پیکیج کو حتمی شکل دے رہے ہیں، بجلی کے نرخوں میں کمی کے حوالے سے پیکیج کا اعلان آئندہ چند ہفتوں میں کیا جائے گا۔
وزیراعظم کا اگلے چند ہفتوں میں بجلی کے نرخوں میں کمی کی صورت میں ریلیف دینے کا اعلان کردیا۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت سنبھالتے ہی عوامی ریلیف کو ترجیح دینے کا عہد کیا تھا۔
وزیراعظم نے عوام کیلئے مزید آسانیاں فراہم کرنے کے حوالے سے عزم کا اظہار کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ ریلیف سے ناصرف بجلی کی قیمتیں کم ہوں گی بلکہ مہنگائی میں بھی مزید کمی واقع ہوگی، ریلیف کے حوالے سے جلد قوم کو خود آگاہ کروں گا۔
وزیراعظم نے بتایا کہ تیل کی قیمتوں میں ردوبدل کے فرق کا ریلیف بجلی کی قیمت میں کمی کی صورت ملے گا، پیدا ہونیوالی مالی گنجائش اور دیگر اقدامات سے بجلی کی قیمتوں میں ریلیف دینے کا پیکیج تیار ہے، یہ اقدام ان بہت سے دیگر اقدامات میں سے ایک ہے جو بجلی کے نرخوں میں بامعنی کمی کا باعث بنیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 31 مارچ تک پیٹرول کی قیمت 255 روپے 63 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی، ہائی اسپیڈ ڈیزل 258 روپے 64 پیسے فی لیٹر، مٹی کا تیل 168 روپے 12 پیسے اور لائٹ ڈیزل 153 روپے 34 پیسے فی لیٹر میں ہی ملے گا۔