بلوچستان کے شمالی ضلع قلعہ عبداللہ کے ضلعی ہیڈ کوارٹر جنگل پیر علیزئی میں کوئٹہ، چمن شاہراہ پر قائم لیویز چیک پوسٹ پر نامعلوم شرپسندوں نے دستی بم سے حملہ کیا ہے۔
لیویز ذرائع کے مطابق ہینڈ گرینیڈ حملے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور حملہ آور واقعے کے فوراً بعد موقع سے فرار ہوگئے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ نے حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے فوری طور پر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جو فی الحال جاری ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں سیکیورٹی کو مزید سخت کیا جا رہا ہے تاکہ امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنایا جا سکے۔
دوسری جانب قلعہ سیف اللہ میں بھی لیویز ہیڈ کوارٹر کے بیرونی گیٹ پردھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں گیٹ کو نقصان پہنچا۔
دھماکے کی نوعیت ابھی معلوم کی جارہی ہے۔