جنوبی وزیرستان لوئر میں اعظم ورسک بازار میں مسجد کے اندر دھماکہ ہوا ہے۔
پولیس کےمطابق دھماکہ مولنا عبدالعزیزمسجد کے خطیب جمعیت علماء اسلام وانا کے امیر مولانا عبداللہ ندیم پرہوا،دھماکے میں مولانا عبداللہ ندیم سمیت متعدد افرادزخمی ہوئےجبکہ ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔
مولانا عبداللہ ندیم پر اس سے پہلے بھی کالوشہ کے مقام پر ریموٹ کنٹرول دھماکہ ہواتھا۔جس میں وہ زخمی ھوگئے تھے۔