لکی مروت کے دو تھانوں پر رات گئے دہشت گردوں نے حملہ کیا جسے پولیس جوانوں نے بھرپور جوابی کاروائی کے بعد پسپا کر دیا
پولیس ترجمان کے مطابق ضلع لکی مروت کےدو تھانوں ڈڈیوالہ اوردرہ پیزو پررات گئے،دہستگردوں نےحملہ کیا،نائٹ وژن آلات کی مدد سے پولیس کوحملہ آوروں کی موجودگی کا پتہ چل گیا اور چوکس پولیس جوانوں نے ان پر فائرنگ شروع کر دی۔
فائرنگ کےتبادلےمیں حملہ آوروں کومورچہ زن ہونے کا موقع نہ مل سکا اور رات کی تاریکی میں فرار ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی،
ترجمان کےمطابق حملے میں پولیس کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس کے اعلیٰ افسران نے پولیس جوانوں کی جرات اور بہادری کی تعریف کی ہے۔