پاکستان کرپٹو کونسل کا باضابطہ قیام عمل میں آگیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سربراہ اور بلال بن ثاقب سی ای او ہونگے۔
پاکستان کرپٹو کونسل کا باضابطہ قیام عمل میں آگیا، وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب پاکستان کرپٹو کونسل کے سربراہ کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گے۔
رپورٹ کے مطابق وزیر خزانہ کے چیف ایڈوائزر پاکستان کرپٹو کونسل بلال بن ثاقب کو کونسل کا سی ای او مقرر کیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق یہ ملک میں بلاک چین ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل اثاثوں کے فروغ کیلئے نمایاں پیشرفت ہے، کونسل کرپٹو اپنانے کیلئے مؤثر پالیسی سازی، جدیدیت کے فروغ کیلئے کردار ادا کرے گی۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ کونسل محفوظ مالیاتی نظام کے قیام میں بھی اہم کردار ادا کرے گی، یہ ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے حوالے سے حکومت کے عزم کا مظہر ہے۔