ایف بی آر نے افسران کی معطلی کے طریقہ کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے ۔ ایف بی آر کے افسران کو ایڈمن پول میں 8 وجوہات کی بنیاد پر بھجوایا جا سکے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق متعلقہ افسر کیلئے مناسب عہدہ دستیاب نہ ہونے کی صورت میں ایڈمن پول میں شامل کیا جائے گا، ڈیپوٹیشن، طویل رخصت، میڈیکل لیو،ٹریننگ سے واپسی بھی وجوہات میں شامل ہیں ، شکایات کی تحقیقات یا انکوائری کی صورت میں ایڈمن پول میں شامل کیا جائے گا۔
ایف بی آر کی انتظامی مجبوریوں کی بنیاد پر بھی افسر کو ہٹایا جا سکے گا، کسی افسر کو ایڈمن پول میں 45 دن رکھا جا سکے گا، 45 دن کی توسیع صرف ممبر ایڈمن کی سربراہی میں کمیٹی کی سفارش پر ہو سکے گی، معطلی صرف افسر کے خلاف انضباطی کارروائی کی صورت میں ہوگی۔
اس کےعلاوہ افسر کو 45 دن میں عہدے پر بحال کرنا ضروری ہو گا، موجودہ ایڈمن پول میں موجود افسران کو اگلے 15دنوں میں عہدوں پر تعینات کر دیا جائے گا۔