دماغ خور جرثومے نیگلیریا کا سال 2025ء کا پہلا کیس سامنے آگیا، گلشن اقبال کی رہائشی 36 سالہ خاتون نیگلیریا سے انتقال کرگئیں۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق نیگلیریا کے باعث کراچی کے علاقے گلشن اقبال کی خاتون کا انتقال گزشتہ ماہ 23 فروری کو ہوا تھا۔
رپورٹ کے مطابق ضلع شرقی کی خاتون کو 19 فروری کو نجی اسپتال لایا گیا، نجی اسپتال نے ٹیسٹ کے بعد 24 فروری کو نیگلیریا کی تصدیق کی تھی۔