قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں سربراہ عوامی مسلم لیگ ( اے ایم ایل ) اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کو منگل کو طلب کر لیا۔
نیب کی جانب سے سربراہ عوامی مسلم لیگ کو طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں انہیں 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں منگل کو راولپنڈی بیورو میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نوٹس کے مطابق شیخ رشید احمد کو ہدایت کی گئی کہ وہ صبح 9:30 بجے نیب راولپنڈی میں تفتیشی ٹیم کے سامنے بطور گواہ پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کرائیں۔
یاد رہے کہ نیب کی جانب سے شیخ رشید احمد کو 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں رواں برس مئی میں بھی طلب کیا گیا تھا۔