لاہور میں خاتون کو کرنٹ لگا کر قتل کرنیوالا ملزم رنگساز نکلا، قیمتی موبائل فون چھیننے کیلئے معمر خاتون کو قتل کیا۔
لاہور کے علاقے ہربنس پورہ کی حدود میں قتل کی واردات دو روز قبل ہوئی، 65 سالہ مقتولہ کی لاش واش روم سے ملی، دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ قاتل گھر پر پینٹ کیلئے آنے والا رنگساز ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم عظیم نے مقتولہ کا موبائل فون چھیننے کیلئے واردات کا اچانک منصوبہ بنایا، بھاری بھرکم چیز خاتون کے سر پر ماری اور واش روم لیجاکر بجلی کے تار پاؤں سے جوڑ دیے۔
پولیس کے مطابق ملزم چاول کی بوری اور موبائل فون لیکر فرار ہوا، جسے برآمد کرلیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عظیم سے مزید تفتیش جاری ہے۔