نیشنل انٹر ڈپارٹمنٹس جوڈو چیمپئن چپ 2025ء آرمی نے اپنے نام کرلی، نیوی نے دوسری اور واپڈا کی تیسری پوزیشن حاصل کی۔
نیشنل انٹر ڈیپارٹمنٹس جوڈو چیمپئن شپ 2025 اسلام آباد میں پاکستان نیوی کے زیر انتظام منعقد ہوئی، جس میں پاکستان آرمی کے مینز اور ویمنز کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 11 گولڈ، 3 سلور اور 2 برونز میڈل کے ساتھ چیمپئن شپ اپنے نام کرلی۔
رپورٹ کے مطابق مینز کیٹیگری میں پاکستان نیوی نے 3 گولڈ، 3 سلور اور 2 برونز میڈل کے ساتھ دوسری، ویمنز کیٹیگری میں واپڈا نے 2 گولڈ، 3 سلور اور ایک برونز میڈل کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔
مینز کیٹیگری میں واپڈا اور ویمن کیٹیگری میں پاکستان نیوی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
شائقین نے چیمپئن شپ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کو خوب سراہا اور مقابلوں سے لطف اندوز ہوئے۔