محکمہ موسمیات نےاسلام آباد اورگردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنےکےعلاوہ مزید بارش کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی،اٹک،جہلم،گجرات،چکوال گوجرانوالہ میں بارش،چند مقامات پرژالہ باری کی توقع ہے،سیالکوٹ،نارووال،لاہور،اوکاڑہ،قصور،بہاولنگرمیں بارش اورژالہ باری کا امکان ہے، بہاولپور،شیخوپورہ اورگردو نواح میں بارش اور ژالہ باری کی توقع ہے،مری،گلیات اور گردونوا ح میں وقفے وقفے سے بارش اور برفباری کا امکان ہے۔وسطی اورجنوبی پنجاب میں بعض مقامات پر ہلکی سے درمیانی دھند پڑ سکتی ہے
دیر،چترال،کوہستان،سوات،شانگلہ،مانسہرہ میں بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے،بٹگرام ،بونیر، ایبٹ آباد،صوابی،مردان میں بارش اورپہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے،مالاکنڈ، باجوڑ، نوشہرہ، پشاور اور چارسدہ میں بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے،کوئٹہ، زیارت،چمن،پشین،قلعہ عبداللہ میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے،قلعہ سیف اللہ،قلات،ژوب،موسیٰ خیل،لورالائی میں بارش اورپہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے،بارکھان،سبی،خضدار میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے