پاکستان تحریک انصاف کے بانی کے وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ ان کی بانی تحریک انصاف سے صرف 10 منٹ کی مختصر ملاقات ہوئی ہے ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر بانی پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کےوکیل فیصل چودھری نےمیڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا مؤقف ہے کہ محسن نقوی کی سربراہی میں پاکستان کرکٹ کو تباہ کر دیا گیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ٹیم عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر نہیں آ سکی۔
فیصل چودھری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے وکیل شیرافضل مروت کے رویے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور کہا کہ انہیں متعدد بار وارننگ دی گئی تھی لیکن انہوں نے اپنا طرز عمل تبدیل نہیں کیا شیرافضل مروت کے معاملے کو اسی کے مطابق ڈیل کیا جائے گا۔
بانی تحریک انصاف کے وکیل فیصل چودھری کا مزیدکہنا تھا کہ جیل میں صحت سے متعلق خبروں پر بھی بانی پی ٹی آئی نے وضاحت دی اور ایسی کسی بھی قیاس آرائی کو مسترد کر دیا ہے وکالت نامے سات دن پہلے جمع کروا دیے گئے تھے لیکن تاحال ان پر دستخط نہیں کیے جا رہےانتظار کے باوجود ابھی بھی وکالت دستخط نہیں کیے گئے،رجسٹرار جوڈیشل آئیں گے تو وہ دستخط کریں گے۔