فرانس کے شہر مارسیلی میں روسی قونصل خانے کے اندر دھماکا ہوا ہے۔ روسی قونصل جنرل نے تصدیق کردی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق روسی قونصل جنرل کا کہنا ہے کہ فرانس کے شہر مارسیلی میں روسی قونصل خانے کے اندر دھماکا ہوا ہے۔
فرانسی میڈیا نے اطلاع دی تھی کہ مارسیلی میں روسی سفارتخانے کے قریب دھماکے کی آواز سنی گئی ہے، تاہم اب تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
رپورٹ کے مطابق دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ کردی گئی ہیں، دھماکے میں جانی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
روسی وزارت خارجہ کے مطابق، قونصل خانے میں ہونے والے دھماکوں میں "دہشت گردانہ حملے کے تمام نشانات" ملتے ہیں۔
ماسکو نے فرانس سے مطالبہ کیا ہے کہ دھماکوں سے متعلق ہر ممکنہ تحقیقات کی جائیں۔
ذرائع کے مطابق فرانس میں گزشتہ ہفتے بھی ایک دھماکا ہوا تھا، جب گرینوبل شہر میں ایک نامعلوم شخص کلب میں گرینیڈ پھینک کر فرار ہوگیا تھا، دھماکے میں 15 افراد زخمی ہوئے تھے۔