افغان مہاجرین کو پاکستان سے واپس بھجوانے کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے جس میں افغان سٹیزن کارڈ رکھنےوالوں کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیاہے ، وزارت داخلہ نے واپسی کیلئے 31 مارچ کی ڈیڈلائن مقرر کر دی ہے۔
پاکستان میں افغان سیٹزن کارڈز پر آٹھ لاکھ کے قریب مہاجرین مقیم ہیں۔ وزارت داخلہ نے وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس کے فیصلوں پر عمل درآمد کیلئے اقدام تیز کر دیئے ہیں ۔۔ دستاویز کے مطابق پاکستان میں تقریباً آٹھ لاکھ اففان مہاجرین اے سی سی پر مقیم ہیں۔
وزارت داخلہ نے افغان شہریوں کی واپسی کیلئے اکتیس مارچ کی ڈیڈ لائن مقرر کردی ہے ، کسی تیسرے ملک جانے کے خواہشمند افغانیوں کے قیام کی اجازت میں تیس جون تک کی توسیع کی گئی ہے، ستمبر کسی تیسرے ملک کا ویزہ نہ ملنے وہ افغان شہری بھی غیرقانونی تصور ہوں گے، اکتیس مارچ کے بعد ویزے کے منتظر افغان شہری بھی اسلام آباد میں نہیں رہ سکتے۔ انہیں دوسرے شہروں اورپھر افغانستان منتقل کیا جائےگا۔ خفیہ اداروں کی عملدرآمد رپورٹ وزارت داخلہ ہر پندرہ روز بعد وزراعظم آفس کو بھیجے گی۔