7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکیج میں سے ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط لینے کے مشن کے لیے آئی ایم ایف وفد اقتصادی جائزے کیلئے 3 مارچ کو پاکستان پہنچے گا۔
ذرائع وزارت خزانہ کےمطابق آئی ایم ایف کےساتھ اقتصادی جائزہ مذاکرات 15 مارچ تک جاری رہیں گے، پہلےمرحلے میں تکنیکی اور دوسرے مرحلےمیں پالیسی سطح کےمذاکرات ہوں گے،نیتھن پورٹر کی قیادت میں 9 رکنی وفد تقریبا 2 ہفتے پاکستان میں قیام کرے گا۔
آئی ایم ایف وفد آئندہ مالی سال 26-2025 کے بجٹ کیلئے تجاویز بھی دے گا،رضامندی کی صورت میں ہی تنخواہ دارطبقے کو ریلیف مل سکے گا،وزارت خزانہ، وزارت توانائی، منصوبہ بندی اور اسٹیٹ بنک کے ساتھ مذاکرات ہوں گے،ایف بی آر، اوگرا، نیپرا سمیت دیگر اداروں اور وزارتوں کے ساتھ مذاکرات ہوں گے
پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان سے الگ الگ مذاکرات ہوں گے،کلائمیٹ فنانسنگ پر تکنیکی وفد آج پنجاب اور بلوچستان سے مذاکرات کرے گا۔