پنجاب حکومت کی موٹر وہیکلز آرڈیننس 1965 میں ترمیم کیلئے تیاری آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے ۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے رولز ، ایس او پیز اور ماڈیولز کی تیاری جاری ہے جس کے بعد کسی بھی صوبے میں رجسٹرڈ گاڑی پنجاب میں ری رجسٹرڈ ہو سکے گی ۔
ایک ماہ بعد ری رجسٹریشن کا کام شروع ہو جائے گا،سندھ، اسلام آباد کی گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس بھی پنجاب میں قابل قبول ہوں گے ، متعلقہ صوبے کےاین او سی کے بعد گاڑی پنجاب میں رجسٹرہوسکے گی ، ری رجسٹریشن فیس نیورجسٹریشن فیس سے بہت کم ہو گی ، اگلے مرحلے میں ری رجسٹریشن ای پے کے ذریعے ممکن ہو گی۔