بھارتی کپتان روہت شرما نے سعود شکیل اور محمد رضوان کی بیٹنگ کی تعریف کردی، کہا کہ ویرات کوہلی ملک کیلئے کھیلنا اور پرفارم کرنا پسند کرتے ہیں۔
بھارتی کپتان روہت شرما نے پاکستان کیخلاف سنچری بنانے والے بیٹر ویرات کوہلی کیلئے تعریفی کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ ویرات کوہلی ملک کیلئے کھیلنا اور پرفارم کرنا پسند کرتے ہیں، آج کے میچ میں بھی انہوں نے ایسا ہی کیا۔
بھارتی کپتان نے مزید کہا کہ ہمارے بولرز نے اچھا آغاز کیا، ہمیں پتہ تھا کہ وکٹ سلو ہے، ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کی جانب سے یہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ تجربہ کار بیٹرز سے کہا پچ سلو ہونے کے باوجود یہ رنز بن جائیں گے، جیت کا سہرا کلدیپ، اکشر، جدیجا اور دیگر کھلاڑیوں کو جاتا ہے۔
روہت شرما نے پاکستانی اننگز میں محمد رضوان اور سعود شکیل کی بیٹنگ اور پارٹنر شپ کی بھی تعریف کی۔