چیمپئنز ٹرافی کے پانچویں میچ میں کوہلی کی سینچری کی بدولت بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے سیمی فائنل میں رسائی کیلئے راستہ بحال کر لیا ہے جبکہ پاکستان کے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق بھارت نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 242 رنز کا ہدف 42.3اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا جس میں ویرات کوہلی نے ناقابل شکست 100 رنز بناتے ہوئے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
بھارت کی جانب سے روہت شرما اور شبمن گل نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن شاہین شاہ آفریدی نے یارکر مارتے ہوئے روہت شرما کو 20 رنز پر بولڈ کر دیا۔ ان کے بعد اوپننگ پر آنے والے شبمن گل 46 رنز پر ابرار کی گیند پر بولڈ ہو گئے ۔بھارتی ٹیم کے بیٹر شریاس نے 56 رنز کی اننگ کھیلی اور خوشدل شاہ کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے۔
تینتالیسویں اوور میں بھارت کو جیت کیلئے 4 رنز درکار تھے تاہم پہلی دو گیندوں پر سنگلز ہوئیں اور کوہلی سامنے آئے ، انہیں سینچری کیلئے 4 جبکہ جیت کیلئے 2 رنز درکار تھے لیکن کوہلی نے چوکا لگاتے ہوئے نہ صرف ٹیم کو جیت دلوائی بلکہ سینچری بھی مکمل کی ۔
بیالیسواں اوور: 13 رنز، چار وکٹوں کے نقصان پر 238 رنز کا مجموعہ
اکتالیسواں اوور: 2 رنز، چار وکٹوں کے نقصان پر 225 رنز کا مجموعہ
چالیسواں اوور: 8 رنز، شاہین شاہ آفریدی کے اوور کی آخری گیند پر ہاردک پانڈیا رضوان کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو کر پولین لوٹ گئے، وہ صرف 8 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔
انتالیسواں اوور: 6 رنز، تین وکٹوں کے نقصان پر 215 رنز کا مجموعہ شریاس نے اوور کی چوتھی گیند پر کریز سے نکل کر سٹریٹ پر چوکا لگایا لیکن اگلی ہی گیند پر کیچ آوٹ ہو کر 56 رنز کے ساتھ پولین لوٹ گئے
اڑتیسواں اوور: 8رنز، دو وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز کا مجموعہ، اوور کی تیسری گیند پر سنگل لیتے ہوئے بھارتی کھلاڑی شریاس نے نصف سینچری مکمل کی
سینتیسواں اوور: 1 رن، دو وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز کا مجموعہ
چھتیسواں اوور: 11 رنز، دو وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز کا مجموعہ
پنتیسواں اوور: 4 رنز، دووکٹوں کے نقصان پر 189 رنز کا مجموعہ
چونتیسواں اوور: 6 رنز، دو وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز کا مجموعہ
تینتیسواں اوور: 4 رنز، دو وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز کا مجموعہ
بتیسواں اوور: 7رنز، دو وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز کا مجموعہ، شریاس نے اوور کی پہلی گیند پر چوکا لگایا
اکتیسواں اوور: 8 رنز، دو وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز کا مجموعہ، شریاس نے کیچ مس ہونے کے بعد سلمان کو اوور کی تیسری گیند پر چھکا لگایا
تیسواں اوور: 10 رنز، ، دو وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز کا مجموعہ، سعود شکیل نے اوور کی آخری گیند پر بھارتی بیٹر شریاس کا آسان مس کر دیا
انتیسواں اوور: 8رنز، دو وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز کا مجموعہ، اوور کی پہلی ہی گیند پر کوہلی نے سٹریٹ پر چوکا لگایا
اٹھائیسواں اوور: 4 رنز، دو وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز کا مجموعہ
ستائیسواں اوور: 7 رنز، دو وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز کا مجموعہ، کوہلی نے اوور کی پہلی گیند پر چوکا لگاتے ہوئے نصف سینچری مکمل کی
چھبیسواں اوور: 2 رنز، دو وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز کا مجموعہ
پچیسواں اوور: 2رنز، دو وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز کا مجموعہ
چوبیسواں اوور: 1 رنز، دو وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز کا مجموعہ
تئیسواں اوور: 5رنز، دو وکٹوں کے نقصان پر 123 رنز کا مجموعہ، کوہلی نے اوور کی پانچویں گیند پر چوکا لگایا
بائیسواں اوور: 3 رنز، دو وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز کا مجموعہ
اکیسواں اوور: 6 رنز، دو وکٹوں کے نقصان پر 115 رنز کا مجموعہ، ویرات کوہلی نے اوور کی چوتھی گیند پر چوکا لگایا
بیسواں اوور: 2 رنز، دو وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز کا مجموعہ
انیسواں اوور: 5 رنز، دو وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز کا مجموعہ
اٹھارہواں اوور: 3 رنز، دو وکٹوں کے نقصان پر 102 رنز کا مجموعہ، ابرار نے اوور کی تیسری گیند پر شبمن گل کو 46 رنز پر بولڈ کرتے ہوئے پولین پہنچایا۔ اور وہ نصف سینچری بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔
سترہواں اوور: 6 رنز، ایک وکٹ کے نقصان پر9 رنز کا مجموعہ
سولہواں اوور: 4 رنز، ایک وکٹ کے نقصان پر 93 رنز کا مجموعہ
پندرہواں اوور: 1 رن، ایک وکٹ کے نقصان پر 88 رنز کا مجموعہ
چودھواں اوور: 3 رنز، ایک وکٹ کے نقصان پر87 رنز کا مجموعہ
تیرہواں اوور: 14 رنز، ایک وکٹ کے نقصان پر 84 رنز کا مجموعہ، ویرات کوہلی نے حارث روف کو دوسری اور چھٹی گیند پر چوکا لگایا
بارہواں اوور: 3 رنز، ایک وکٹ کے نقصان پر 70 رنز کا مجموعہ
گیاواں اوور: 3 رنز، ایک وکٹ کے نقصان پر 67 رنز کا مجموعہ
دسواں اوور: 1 رن، ایک وکٹ کے نقصان پر 64 رنز کا مجموعہ
نواں اوور: 14 رنز، ایک وکٹ کے نقصان پر 63 رنز کا مجموعہ
آٹھواں اوور: 3 رنز، ایک وکٹ کے نقصان پر 49 رنز کا مجموعہ
ساتواں اوور: 14 رنز، ایک وکٹ کے نقصان پر 46 رنز کا مجموعہ، شبمن گل نے اوور کی دوسری، چوتھی اور پانچویں گیند پر چوکا لگایا
چھٹا اوور: 1 رن، ایک وکٹ کے نقصان پر 32 رنز کا مجموعہ
پانچواں اوور: 5رنز، ایک وکٹ کے نقصان پر 31 رنز کا مجموعہ، شاہین شاہ آفریدی نے اوور کی آخری گیند پر روہت شرما کو بولڈ کر دیا،
چوتھا اوور: 6رنز، بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر 26 رنز کا مجموعہ
تیسرا اوور: 8رنز، بغیر کسی نقصان کے20 رنز، شبمن گل نے پہلی اور پانچویں گیند پر چوکا لگایا
دوسرا اوور: 10 رنز، بغیر کسی کے نقصان کے 12 رنز، روہت شرما کا دوسری گیند پر چوکا اور تیسری گیند پر چھکا
پہلا اوور:بغیر کسی نقصان کے 2 رنز،
بھارت کا ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز
پاکستان کی پوری ٹیم 49.4 اوورز میں 241 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی، پاکستان کی جانب سے سعود شکیل 62 رنز بنا کر پانڈیا کی گیند اور محمد رضوان 46 رنز پر اکشر پٹیل کی گیند پر بولڈ ہوئے، دونوں کے درمیان 104 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔
پاکستانی اوپنرز امام الحق 10 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے، بابر اعظم 23 رنز پر پانڈیا کی گیند پر راہول کے ہاتھوں کیچ ہوگئے، سلمان آغا 19 شاہین شاہ آفریدی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ، طیب طاہر 4، نسیم شاہ 14، حارث رؤف 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، خوشدل 38 رنز بنا کر آؤٹ ہونے والے آخری بیٹر تھے۔ پہلے اوور میں محمد شامی نے 11 گیندوں کا اوور کرایا، جس میں 5 وائیڈ بالز شامل تھیں۔
بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے 3، ہاردک پانڈیا نے 2، ہرشت رانا، اکشر پٹیل اور رویندرا جڈیجا نے ایک ایک شکار کیا۔
سعود شکیل نے بیٹنگ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں چانس لینا چاہ رہا تھا لیکن آؤٹ ہونے کیلئے یہ وقت اچھا نہیں تھا، اس سے پہلے گیند اچھی طرح سے بلے پر نہیں آرہی تھی، سوئنگ بھی ہورہی تھی، پچ قدرے سلور سائیڈ پر تھی، ہمیں حریف ٹیم پر دباؤ ڈالنے کیلئے ابتدائی وکٹیں لینا ہوں گی۔
پاکستان کا بھارت کو جیت کیلئے 242 رنز کا ہدف
پچاسواں اوور: 0 رن، دس وکٹ پر 241 رنز (خوشدل شاہ 38 رنز بنا کر آؤٹ)
انچاسواں اوور: 14 رنز، 9 وکٹ پر 241 رنز (حارث رؤف 8 رنز پر آؤٹ)
اڑتالیسواں اوور: 5 رنز، 8 وکٹ پر 227 رنز
سنتالیسواں اوور: 3 رنز، 8 وکٹ پر 222 رنز (نسیم شاہ 14 رنز بنا کر آؤٹ)
چھالیسواں اوور: 7 رنز، 7 وکٹ پر 219 رنز
پنتالیسواں اوور: 6 رنز، 7 وکٹ پر 212 رنز
چوالیسواں اوور: 6 رنز، 7 وکٹ پر 206 رنز
تنتالیسواں اوور: 3 رنز، 7 وکٹ پر 200 رنز (سلمان آغا 19، شاہین شاہ آفریدی صفر پر آؤٹ)
بیالیسواں اوور: 9 رنز، 5 وکٹ پر 197 رنز
اکتالیسواں اوور: 5 رنز، 5 وکٹ پر 188 رنز
چالیسواں اوور: 6 رنز، 5 وکٹ پر 183 رنز
انتالیسواں اوور: 7 رنز، 5 وکٹ پر 177 رنز
اڑتیسواں اوور: 3 رنز، 5 وکٹ پر 170 رنز
سینتیسواں اوور: 2 رنز، 5 وکٹ پر 167 رنز (طیب طاہر 4 رنز بناکر آؤٹ)
چھتیسواں اوور: 5 رنز، 4 وکٹ پر 165 رنز
پنتیسواں اوور: 6 رنز، 4 وکٹ پر 160رنز (سعود شکیل 62 رنز بناکر آؤٹ)
چونتیسواں اوور: 4 رنز، 3 وکٹ پر 154رنز (محمد رضوان 46 رنز بناکر آؤٹ)
تینتیسواں اوور: 8 رنز، 2 وکٹ پر 150رنز
بتیسواں اوور: 5 رنز، 2 وکٹ پر 142 رنز
اکتیسواں اوور: 8 رنز، 2 وکٹ پر 137رنز
تیسواں اوور: 4 رنز، 2 وکٹ پر 129 رنز
انتیسواں اوور: 5 رنز، 2 وکٹ پر 126 رنز
اٹھائیسواں اوور: 5 رنز، 2 وکٹ پر 121 رنز
ستائیسواں اوور: 9 رنز، 2 وکٹ پر 116 رنز
چھبیسواں اوور: 8 رنز، 2 وکٹ پر 107 رنز
پچیسواں اوور: 5 رنز، 2 وکٹ پر 99 رنز
چوبیسواں اوور: 4 رنز، 2 وکٹ پر 94 رنز
تیئسواں اوور: 4 رنز، 2 وکٹ پر 90 رنز
بائیسواں اوور: 4 رنز، 2 وکٹ پر 86 رنز
اکیسواں اوور: 3 رنز، 2 وکٹ پر 82 رنز
بیسواں اوور: 2 رنز، 2 وکٹ پر 79 رنز
انیسواں اوور: 3 رنز، 2 وکٹ پر 77 رنز
اٹھارواں اوور: 2 رنز، 2 وکٹ پر 74 رنز
سترہواں اوور: 2 رنز، دو وکٹ پر 72 رنز
سولہواں اوور: 7 رنز، دو وکٹ پر 70 رنز
پندرھواں اوور: 2 رنز، 2 وکٹ پر 63 رنز
چودھواں اوور:2 رنز، 2وکٹ پر 61 رنز
تیراہواں اوور:1رنز2 وکٹ پر 59 رنز
بارہواں اوور:3 رنز 2 وکٹ پر58 رنز
گیارہواں اوور: 3 رنز، دو وکٹ پر 55 رنز
دس اوور: 5 رنز، دو وکٹ پر 52 رنز (امام الحق 10 رنز پر آؤٹ)
نواں اوور: 10 رنز، ایک وکٹ پر 47 رنز (بابراعظم 23 رنز پر آؤٹ)
آٹھواں اوور: 6 رنز، بغیر کسی نقصان کے 37 رنز
ساتواں اوور: 5 رنز، بغیر کسی نقصان کے 31 رنز
چھٹا اوور : ایک رن، بغیر کسی نقصان کے 26 رنز
پانچواں اوور: تین رنز، بغیر کسی نقصان کے 25 رنز
چوتھا اوور: 8 رنز، بغیر کسی نقصان کے 22 رنز
تیسرا اوور : چار رنز، بغیر کسی نقصان کے 14 رنز
دوسرا اوور: چار رنز، بغیر کسی نقصان کے 10 رنز
پہلا اوور: بغیر کسی نقصان کے 6 رنز
چیمپئنز ٹرافی 2025 کے اہم ترین میچ میں پاکستانی کپتان محمد رضوان نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ایونٹ کا ہر میچ اہم ہوتا ہے، دبئی کے میدان میں ہمارا ریکارڈ بہت اچھا ہے۔
محمد رضوان کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فخر زمان کی جگہ امام الحق ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ پچ بنگلہ دیش کیخلاف میچ سے مختلف ہے، بھارتی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
پاکستان ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ محمد رضوان (کپتان)، امام الحق، بابر اعظم، سعود شکیل، سلمان علی آغا، طیب طاہر، خوشدل شاہ، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور ابرار احمد۔
بھارتی ٹیم میں روہت شرما (کپتان)، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ائیر، اکشر پٹیل، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، ہرشت رانا، محمد شامی اور کلدیپ یادیو شامل ہیں۔