ایس آئی ایف سی کےتحت گرین پاکستان انیشیٹو( جی پی آئی)زراعت کےشعبےکومستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی تحفظ کے لیےکوشاں ہے۔
جی پی آئی کامقصدزراعت میں ماحول دوست طریقےمتعارف کرواکرپائیدارمستقبل کویقینی بنانا ہے
جی پی آئی کےتحت چولستان کی بنجر زمین کو قابلِ کاشت بناکر اورجدید آبپاشی نظام کےذریعے زرعی شعبے کے استحکام کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
جدید مشینری کےاستعمال کویقینی بناکرپائیدارزرعی نظام تشکیل دینے کے لیے جی پی آئی کی کاوشیں جاری ہیں،پنجاب میں 25 'گرین ایگری مال' اورسمارٹ ایگری فارم کا قیام زرعی ترقی کی سمت میں اہم قدم ہے۔
پیرووال اور مظفرگڑھ میں تیار کیےگئےماڈل فارمزکسانوں کو جدید زرعی تکنیکوں سےمتعلق آگاہی فراہم کریں گے،جدید ٹیکنالوجی، معیاری بیج اورجدید آبی وسائل کےذریعےزرعی پیداوار میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔
جی پی آئی کی معاونت سے روایتی زراعت سےکارپوریٹ طرز کی زراعت کی جانب تبدیلی زرعی شعبے کے لیےاہم اقدام ہے۔