بارکھان میں بس سے اتار کر 7 افراد کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
بارکھان میں بس سے اتار کر 7 مسافروں کو قتل کرنے کے واقعے کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج کرلیا گیا، مقدمہ سی ٹی ڈی لورالائی تھانے میں درج کیا گیا۔
رپورٹ کے مطاق مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
بارکھان میں قتل کے واقعے کے بعد فورسز کا آپریشن جاری ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
بلوچستان کے علاقے رڑکن میں بس کو دہشتگردوں نے روک کر 7 مسافروں کو شناختی کارڈ دیکھ کر قتل کردیا تھا، مرنے والے تمام افراد کا تعلق پنجاب سے تھا۔