برطانوی حکومت کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مصنوعی ذہانت سائبر حملوں کے خطرے کو بڑھا سکتی ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق حکومتی رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس ( اے آئی ) سائبر حملوں کے خطرے کو بڑھا سکتی ہے اور 2025 تک آن لائن مواد پر اعتماد کو ختم کر سکتی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ ٹیکنالوجی دہشت گردوں کے حیاتیاتی یا کیمیائی حملوں کی منصوبہ بندی میں بھی مدد کر سکتی ہے۔
رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ 2025 تک جنریٹو اے آئی کو غیر ریاستی پرتشدد عناصر کے جسمانی حملوں، بشمول کیمیائی، حیاتیاتی اور ریڈیولاجیکل ہتھیاروں کے بارے میں علم اکٹھا کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 2025 تک امکان ہے کہ اے آئی زیادہ موثر اور بڑے پیمانے پر سائبر اٹیک بنانے میں بھی مدد کرے گی۔